17 مارچ 2015 - 11:48
دباو کے ذریعے پابندیوں کا زمانہ ختم: صدر روحانی

اسلام جمہوریہ ایران کے صدر نےکہا ہےکہ دباؤ کے ذریعے پابندیوں کا زمانہ ختم ہوچکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدرڈاکٹر حسن روحانی نے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے بارہویں فیز کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اب دباؤ ڈال کر پابندیاں عائد کرنے کا زمانہ ختم ہوچکا ہے۔ صدرحسن روحانی نے ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے جنوبی پارس گیس فیلڈ میں سب سے بڑے اور بارہویں فیز کی افتتاحی تقریب میں کہاکہ اس عظیم گیس فیلڈ پروجیکٹ کا افتتاح مغرب کی غیرقانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کے مضبو ط عزم و ارادے اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدرڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی عوام کے عزم و یقین کو پابندیوں سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا کہا کہ جنوبی پارس میں گیس فیلڈ کے بارہویں فیز کے افتتاح نے ثابت کردیا ہے کوئی بھی طاقت ایرانی عوام کو پابندیوں کےذریعے ترقی و پیشرفت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی۔ ڈاکٹرحسن روحانی نے سوئیزر لینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان جاری مذاکرات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ایران کی مذاکراتی ٹیم پوری ثابت قدمی کے ساتھ دنیا کی بڑی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کو مذاکراتی عمل میں جلد یا دیر بہرحال نتیجہ حاصل ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پانچ جمع ایک گروپ کے سربراہوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تم لوگوں نے ایرانی عوام کے خلاف جو غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں عائد کررکھی ہیں وہ انسانی حقوق کے خلاف ہیں اور تاریخ میں تمہیں شرمندگی کے علاوہ اور کچھ بھی ہاتھ نہیں لگے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲